اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ پنجاب کی جعلی حکومت کے دن پورے ہونے جا رہے ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ایک نیا آئین بنانے کی کوشش کو کالعدم قرار دےدیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عدالت نے پنجاب کی 5 ریزرو سیٹس پر لوٹوں کی جگہ تحریکِ انصاف کے نامزد امیدواروں کو نوٹیفائی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔