23 مارچ یوم پاکستان کے دن کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں یوم پاکستان پر بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں 23 مارچ قیام پاکستان کا دن تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے
۔23 مارچ کا دن پاکستان کے مسلمانوں اور ہندوں کے لیے ایک عظیم جدوجہد کا دن ہے موجودہ حکومت عمران خان کی قیادت میں قائد اعظم کے خوابوں پر عمل پیرا ہےعالم اسلام کو اس وقت عمران خان کی صورت میں عظیم رہنماء ملا ہے عمران خان نے پاکستان سمیت عالم اسلام کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ہے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریے پر چل کر ہم اس وطن کو عظیم تر بنائیں گے حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں سے پاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت دیکھی نہیں جارہی عمران خان امت مسلم کے عظیم لیڈر بن کر سامنے آچکے ہیں جس مخالفین کہتے ہیں پاکستان دنیا میں تنہا رہ گیا ہے گزشتہ روز شروع ہونے والے او آئی سی اجلاس میں پوری دنیا نے دیکھا پاکستان نے کس طرح دنیا بھر کے مسلمانوں کی نمائندگی کی پاکستان کی پوری قوم عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے
حلیم عادل شیخ نے کہا اپوزیشن کی پیش کی گئی عدم اعتمام کی تحریک ناکام ہوچکی ہے 27 مارچ کو پی ٹی آئی کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا آج یوم پاکستان کے دن کے موقعے پر عوام کا جوش جذبہ قابل دید ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک عظیم ملک بننے جارہا ہے باریاں لیکر پاکستان کو لوٹنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے حلیم عادل شیخ نے کہا وقت آگیا ہے پاکستان کی عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا عوام اپنے ملک کے عظیم لیڈر کے لئے باہر نکلے اب یہ وقت دور نہیں دنیا کے نقشے پر پاکستان ریاست مدینہ کی طرز پر ملک بنے گا۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا بلاول زرداری نے مالا کنڈ جلسے میں دیکھ لیا مسٹر 10 پرسنٹ پر عوام کو کتنا اعتماد ہے مالاکنڈ کی عوام جانتی ہے پشتونوں پر ڈرون حملے کس نے کروائے آمریکا سے پیسے لیکر بلاول کے والد نے پشتونوں پر ڈرون حملے کروائے مالاکنڈ کی عوام کو معلوم ہے ان کے وسائل سندھ کے ڈاکو نے لوٹے حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان اعلیٰ علدیہ سے سرٹیفائیڈ صادق و امین لیڈر ہیں جبکہ زرداری بین الاقوامی شہرت یافتہ 10 پرسنٹ کے طور پر مشہور لیڈر ہیں۔