اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات سے قبل سیاسی صف بندی کا آغاز کردیا ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جارہے ہیں ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے ہیں جن عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی، مجلس وحدت مسلمین اور پاکستانی عوامی تحریک شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے عوامی نیشنل پارٹی سے خیبر پختونخوا اور کراچی کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ہے اور دونوں جماعتوں نے اس حوالے سے سیاسی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم ڈبلیو ایم اور پاکستان عوامی تحریک، قومی وطن پارٹی سے بھی رابطے کر کے ان کو جلد ملاقات کرنے پر آمادہ کر لیا۔۔ پیپلز پارٹی کے وفود جلد اے این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سے ملاقات کریں گے جس میں سیاسی ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پی پی رابطہ کمیٹیاں مرکز، صوبائی، ضلعی سطح پر رابطے کریں گی جس کی کارکردگی رپورٹ قیادت کو بھجوائی جائے گی اور اس بارے میں حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔