فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔سولہ ماہ کی حکومت ملک کو تباہی کے دہانے سے بچانے کے لیئے ایک مشکل فیصلے کے بعد لی اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا جو وقت کی ضرورت تھی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت دیگر جماعتوں سے روابط رکھنے والوں کو نہیں ن لیگ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے والوں کو پارٹی ٹکٹ دے گی مسلم لیگ کا مستقبل تابناک ہے اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 142 کے متوقع امیدوار ن لیگ سید سجاد حسین شاہ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل کا بے دریغ استعمال کر کے سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم کے دور میں سیاسی مخالفین کو چور چور کے لقابات سے پکارا گیا اور ملک میں افراتفری انارکی پھیلانے کے ساتھ سیاست سے اخلاقیات کا جنازہ نکالا گیا میاں نواز شریف پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات سے میاں نواز شریف سرخرو ہو کر نکل رہے ہیں انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ دیگر سیاسی جماعتوں کے آلہ کار بننے والوں کو نہیں ن لیگ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے والوں کو دیئے جائیں گے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر سکیں متوقع امیدوار ن لیگ پی پی 142 سید سجاد حسین شاہ نے مانانوالہ سمیت آپنے حلقہ کے عوام کی طرف سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کو نیک خواہشات کا پیغام دیا اور حلقہ کی عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جس پر میاں شہباز شریف نے بھی حلقہ پی پی 142 کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا اور کہا پی پی 142 ن لیگ کے شیروں کا قلعہ ہے سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ انشائ اللہ منتخب ہو کر آپنی نشست آپنے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے نام کروں گا۔