راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بطور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاامریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے ، دورے میں آرمی چیف امریکی عسکری قیادت اور حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کرینگے ۔