اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس میں 59 گواہان کو شامل کیا گیا ہے، جن کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کابینہ میں سے صرف 3 وفاقی وزرا ہی نیب کے گواہ بنے، ریفرنس کے گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن اور زبیدہ جلال شامل ہیں۔ پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال، اعظم خان کا ایک ایک صفحے پر مشتمل بیان ہے۔سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وعدہ معاف نہیں بنے، بطور گواہ شامل ہوئے ہیں، دیگر گواہان میں نیب ،بینک، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان افسران اور پٹواری بھی شامل ہیں۔