کراچی ( رپورٹ ۔عظمی راحیل)پاکستان پرنٹ اینڈالیکٹرونک میڈیا فاﺅنڈیشن اور ترکیہ قونصلیٹ کے اشتراک سے ترکیہ کی سو سالہ تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر جنید علی شاہ صوبائی وزیر ثقافت نے کہا یہ ایک تاریخی دن ہے اور جسے پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اس تقریب کا اہتمام کیا۔
جمال سائینگو ترکی کے قونصل جنرل نے کہا کہ ترکی دنیا بھر میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے اور ہم پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا فاﺅنڈیشن کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے صحافیوں اور آرٹسٹوں کا ایکسچینج پروگرام کرنے جا رہے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے صحافیوں اور آرٹسٹوں کو سیکھنے کو ملے گا۔
پی پی ای ایم ایف کے صدر زیڈ ۔ایچ۔ خرم نے کہا ہم اپنے ادارے سے صحافیوں کو مختلف کورس کروانے جارہے ہیں جس سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی اور ہم اپنے صحافیوں کے بچوں کے لئے اسکالر شپ بھی کرنے جارہے ہیں. بیرسٹر شاہدہ جمیل نے ترکی کی تاریخ کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا، ڈاکٹر جلیل ٹوکر نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور ترکی بہترین دوست ہیں اور ہمیں دونوں ممالک کی دوستی پر فخر ہے.اس موقع پر امریکہ، روس، چائنہ، انڈونیشیا، اومان، متحدہ عرب امارات اور مختلف ممالک کے سفیروںمیں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔عظمی راحیل کی کوشش سے وائس اور ارٹسٹوں کو پہلی دفعہ ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور انہیں شیلڈ سے نوازا گیا ۔ سید علی ظہیر، مظہر عباس، اسماءعلی شاہ، انوار حیدر، عبدالحمید،، منور احمد شمسی، عذرا بانو، ارشد حسین، استاد مظہر مراد بندو خان، مقصود احمد، فاروق افضل، اور غلام یاسین بھی موجود تھے۔