اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے تمام جیالے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہسندھ کے 14 اضلاع میں جیالے امیدواروں کی واضح کامیابی عوام کا تیر پر اعتماد ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام نے جیالے امیدواروں کو ووٹ دے کر دراصل اپنی ترقی اور خوش حالی کے تسلسل پر مہر لگائی ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی غیرمعمولی کامیابی اگلے عام انتخابات میں پی پی پی کی کامیابی کا نوشتہ دیوار ہیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ابتدائی قدم ہے، پی پی پی ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔