چمن (نمائندہ خصوصی) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، گذشتہ روز 2 ہزار 473 افغان شہریوں کی واپسی ، واپس جانے والوں میں 825 مرد، 523 خواتین اور 1125 بچے شامل ، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 925 تک پہنچ گئی ۔غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ، گذشتہ روز 2 ہزار 473 افغان شہریوں کی واپسی ہوئی ، واپس جانے والوں میں 825 مرد، 523 خواتین اور 1125 بچے شامل ہیں ، افغانستان روانگی کے لیے 114 گاڑیوں میں 284 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، 07 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 925 تک پہنچ گئی ہے ، اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔