اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی آئی اے سمیت سرکاری املاک کی نجکاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور کردی گئیں۔وفاقی کابینہ نے نجکاری کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دیدی۔نجکاری کے خلاف ہائیکورٹس اور دیگر عدالتوں کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔نجکاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے ایپلٹ ٹربیونل قائم کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا۔نجکاری کمیشن ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا۔مختلف عدالتوں میں کیسز دائر سے نجکاری کا عمل بری طرح متاثرہ ہوا۔ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کے مطالبے پر ایپلٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ملک بھر کی ہائیکورٹس اور دیگر عدالتوں میں جاری مقدمات ایپلٹ ٹربیونل کو منتقل ہوجائیں گے۔