لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود ڈینگی مچھر کے وار نہ تھم سکے جس کے نتیجہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں دینگی کے مزید 47نئے کیسز سامنے آ گئے جبکہ لاہور کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 100ہے بزید براں محکمہ صحت پنجاب کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے شہر کے مختلف 273مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر لاروا تلف کر دیا ہے