لاڑکانہ (بیورورپورٹ )ایس ایس پی لاڑکانہ کی سربراہی میں ضلع شکارپور سے ملحقہ لاڑکانہ کے کچے میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کومبنگ ائینڈ سرچ آپریشن ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے مورچے مسمار کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق لاڑکانہ کے آپریشن کچے میں آج صبح سے ضلع شکارپور سے ملحقہ علاقوں میں انکی سربراہی میں ڈاکوں اور جیہا ڈھانی قبائیلی تکرار میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کا کومبنگ ائینڈ سرچ آپریشن جاری ہے جس کے دوران ڈاکوؤں اور مسلح قبائلی خونریز تصادم میں ملوث افراد کے مورچے اور ٹھاکانے مسمار کر کے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ایس ایس پی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ جیہا اور ڈھانی قبائل کا شکارپور اور جیکب آباد میں خونریز تصادم چل رہا ہے جس میں کئی افراد قتل ہوچکے ہیں اور اس تصادم کے دو مرکزی کردار پیارو ڈاھانی اور نادر ڈاھانی کے ڈیروں سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں آپریشن جاری ہے جس میں اے ایس پی لاڑکانہ عاطف امیر سمیت متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز اور جوان حصہ لے رہے ہیں ۔