اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کے تحت عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے اس مطالبے کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کرتا ہے جس میں سلامتی کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی تباہی کو روکے اور فوری جنگ بندی کا اعلان کرے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فلسطینیوں کے جانوں کے تحفظ اور اس سانحے کو روکنے کے لیے اب کارروائی کرنی چاہیے۔