اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت جلد مقرر کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی عدالت میں نیب نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت جلد سماعت کےلیے مقرر کرنے درخواست دائر کی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست منظور کرلی،جج محمدبشیر اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین کی درخواست ضمانت پر سماعت آج کریں گے۔اس سے قبل عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کی تھی