کراچی ( اسٹاف پورٹر)الشریف فاؤنڈیشن پیدائش سے موت تک زندگی کے ہر شعبے میں کام کرتی ہے۔کراچی سے اندرون ملک مریضوں اور جسد خاکی الشریف فاونڈیشن ایمبولینس سروس کے زریعے 90 فیصد آپریشن کامیابی سے چلارہے ہیں صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہے مشکلات اور مسائل کےباوجود قوم کی خدمت کر رہے ہیں الشریف فاونڈیشن کراچی سمیت ملک بھر کے صحافیوں کی خدمت , باعث اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار چیرمین الشریف فاونڈیشن میاں پرویز اقبال نے گزشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے "کراچی پریس کلب”کے دورے کے موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب خان سے ملاقات کےموقع پر کیا اور موقع پر کراچی پریس کلب کے سینئر ممبروصحافی۔سینیر اینکر پرسن اور براڈکاسٹر میاں طارق جاوید بھی موجود تھے ۔میاں پرویز اقبال نے مزید کہا کہ معاشرے میں موجود مسائل ومشکلات کا حل ہم سب کو ملکر کرنا ہے حکومت اور اداروں کے بس میں نہیں ہے حکومت کام کر تی مگر وسائل کی کمی آڑے آتی ہیں الشریف فاونڈیشن کراچی پریس کلب اور کراچی کی صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر مسائل کے حل کے لیے خدمات فراہم کرے گی۔اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب خان نے الشریف فاونڈیشن کی خدمات سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان اور جمہوریت کی بقاء اورترقی کے لئیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا سیکرٹری پریس کلب شعیب خان نے دوطرفہ تعاون اور صحافیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا پریس کلب کی جانب الشریف فاونڈیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔