کراچی(اسٹاف رپورٹ)کراچی یونین آف جرنلسٹس کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد اولیں ترجیح ہے،اراکین کے یو جے خصوصاً سینئرز کی جانب سے ایڈھاک کمیٹی کے لئے نیک خواھشات اور مثبت ردعمل پر مشکور ھیں،پی ایف یو جے کی قیادت و اراکین ایف ای سی اور سینئرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے،ایڈہاک کمیٹی کے یو جے،تفصیلات کے مطابق کے یو جے ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی محمد امتیاز خان فاران کی سربراہی میں بمقام کراچی پریس کلب منعقد ہوا،کمٹیی نے اراکین کے یو جے خصوصاً سینئرز کی جانب سے ایڈہاک کمیٹی کے قیام پر مثبت ردعمل کے اظہار پر شکریہ ادا کیا،کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کے یو جے کے شفاف انتخابات اولیں ترجیح ہے اور اس حوالے سے کمیٹی پی ایف یو جے اور سینئرز کے اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھے گی،اجلاس میں کے یو جے کے سابق جنرل سیکریٹری لیاقت رانا کو تنظیمی اور مالی تمام ریکارڈ ایڈھاک کمیٹی کے سپرد کرنے کے لئے خط لکھنے کی بھی منظوری دی گئی، تاکہ ریکارڈ موصول ھوتے ھی پی ایف یو جے مینڈیٹ کے تحت شفاف اور بروقت کے یو جے انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا جائے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایف یو جے کے دئیے گئے مینڈیٹ کے مطابق دیگر تمام یوجیزکے ساتھ مقررہ شیڈول کے تحت کے یو جے انتخابات کے بروقت انعقاد کو بھی یقینی بنایا جائے گا، اجلاس میں طے پایا کہ کے یو جے کے بروقت اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے کے یو جے کے سابق عہدیداران سے تعاون سمیت سینئرز سے رھنمائی بھی حاصل کی جائے گی،اجلاس میں کمیٹی ارکان ہارون خالد اور ارشاد کھوکھر بھی شریک تھے،ایڈھاک کمیٹی کے قیام کے فوری بعد اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق، پارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق اور پی ایف یو جے کے اشتراک سے منعقدہ کامیاب ورکشاپ میں ارکان کی بھر پور شرکت پر ایڈہاک کمیٹی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا،کمیٹی کی جانب سے سکھر کے سابق صدر جان محمد مھر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ملک بھر کی طرح کراچی پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرانے اور احتجاجی مظاھرے کا بھی اہتمام کیا گیا.