کراچی ( رپورٹ: راؤ محمد جمیل) سندھ پولیس کے سیکڑوں سب انسپکڑز کی بطور انسپکٹرز ترقی کے احکامات کے بعد گذشتہ 10 سالوں سے بطور Asi خدمات سرانجام دینے والے ترقی کے منتظر ساڑھے پانچ سو کے پولیس افسران اور انکے اہل خانہ سخت اذیت ، اضطراب اور ذہنی دباؤ کے باعث مایوسی کا شکار ہوگئے گذشتہ روز گارڈن پولیس ہیڈکواٹر میں ترقی پانے والے 566 انسپکٹر کے اعزاز میں ہونے والی شاندار تقریب جہاں مذکورہ پولیس افسران اور انکے اہل خانہ کیلئے خوشیوں کی نوید ثابت ہوئی تو دوسری جانب طویل عرصے سے میرٹ کے باوجود ترقی سے محروم کم و بیش 550 Asi اور انکے اہل خانہ کو اذیت میں مبتلا کردیا متعدد متاثرہ پولیس افسران اور انکے اہل خانہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے شدت غم سے آبدیدہ ہوگئے متاثرین نے میرٹ اور انصاف کے پیکر اور دیانت دار پولیس افسر کے طور پر شناخت رکھنے والے سندھ پولیس کے سپہ سالار راجہ رفعت مختار سے مدد اور فراہمی انصاف کی بھیک مانگ لی اس سلسلے میں متعدد متاثرہ پولیس افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر www.tariqjaveed.com کو بتایا کہ وہ گذشتہ 30 سالوں سے محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور گذشتہ 10 سالوں سے بطور Asi ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے ترقی کے منتظر ہیں انھوں نے بتایا کہ پہلی ریکمنڈیشن 290 Asi کی جبکہ دوسری 254 کی مانگی گئی مذکورہ Asi کی ریکمنڈیشن ، کرمنل ریکارڈ ، اے سی آر اور آفس کلیرنس سمیت تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ انکی ریکمنڈیشن ترقی پانے والے انسپکڑز سے پہلے مکمل ہوئی ہیں تاہم پر اسرار طور پر انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ناصرف تمام ڈیٹا KPO آفس میں موجود ہے جو مختلف اضلاع سے منگوایا گیا ہے بلکہ فہرستیں بھی تیار ہیں اسکے باوجود تاخیر کا سامنا ہے متاثرین کا کہنا ہے کہ زندگی کا ایک بڑا حصہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی پاسداری کیلئے قربان کرنے والے ترقی کے منتظر Asi مایوسی اور سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں متاثرین نے روزنامہ ” حمایت ” کے توسط سے آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار سے میرٹ پر حصول انصاف کی درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جونیئر افسران اور اہلکاروں سے بے لوث محبت کرنے والے اپنے پیکر انصاف سپہ سالار سندھ پولیس سے ہی قوی امید وابستہ ہے اور یقین ہے کہ جلد DPC کا حتمی اعلان کیا جائے گا