اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان کسان اتحاد نے کھاد بیج کی بلیک مارکیٹنگ اور مکئی برآمد نہ کرنے پر حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،پنجاب بھر میں مرحلہ وار احتجاج کا اعلان کر دیا مطالبات منظور نہ ہوئے تو دمادم مست قلندر ہوگا پنجاب بھرکی سڑکوں کو اپنا مسکن بنا کر احتجاج کریں گے ۔صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان کسان اتحاد ملک یسین جھجھ کا دیپالپور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب دیپالپور میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی و صوبائی رہنماوں ملک یسین جھجھ،میاں غلام مصطفی وٹو،میاں اللہ۔نواز و دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسانوں کی معاشی ابتری فصلوں کے کم ترین نرخ اور کھاد کی بلیک مارکیٹنیگ کا ذمہ زار حکومت کو ٹھہرا دیا کسان رہنماوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے مکئی کی فصل کا تاریخی کم ترین ریٹ ہے حکومت برآمد کرے تاکہ کسانوں کو نقصان نہ اٹھانا پڑے آلو کی فصل کو برآمد کرنے کا انتظام کیا جائے کھاد بیج کی بلیک مارکیٹنگ ختم کی جائے بجلی یونٹس کا فارمولہ مقرر کیا جائے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری ایکشن نہ۔لیا تو شعبہ زراعت سمیت کسانوں کو معاشی کسمپرسی کا سامنا کرنا پڑے گا اور کسان برادری سڑکوں پر آئے گی پاکستان کسان اتحاد مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرے گا جس کا آغاز 11دسمبر کو دیپالپور سے ہوگا دوسرے مرحلے میں پنجاب بھرکے ذپٹی کمشنردفاتر اور تیسرے۔مرحلے میں چاروں صوبائی اسلمبلوں جبکہ چوتھے مرحلے میں قومی اسمبلی کا گھیراو کریں گے اور ملک بھر سے کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے اس موقع پر مرکزی ترجمان ملک عمران جھجھ بھی موجود تھے۔