راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) غیر قانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 2ہزار 276افغان شہری واپس روانہ ہوگئے۔اپنے وطن واپس جانے والے افغان شہریوں میں 536خواتین اور 1262بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لیے 105گاڑیوں میں 234خاندانوں کی وطن روانہ کیا گیا۔اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ 10ہزار 156ہو چکی ہے۔ گذشتہ روز 2 ہزار 476 افغان شہری واپس گئے ، جن میں 678 مرد، 536 خواتین اور 1262 بچے شامل ہیں ، 105 گاڑیوں میں 234 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4لاکھ 10 ہزار 156 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔