اسلام آباد( آئی ٹی رپورٹر ) گوگل ایپس گروتھ لیب گریجویشن ایونٹ کے دوران گوگل نے ایپ گروتھ لیب پروگرام کے دوسرے ایڈیشن میں گریجویٹ کرنے والے 94 پاکستانی گیم اور ایپ ڈویلپمنٹ اسٹوڈیوز کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اپنے امپیکٹ کو موبائل گیم ڈویلپرز سے آگے بڑھاتے ہوئے، 2023 میں پہلی بار، اس اقدام میں ایپ ڈویلپر اسٹوڈیوز اور کمپنیاں شامل ہیں جو گوگل کے ساتھ تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنا چاہتے ہیں۔ پچھلے سال کے مقابلے میں حصہ لینے والے اسٹوڈیوز کی کل تعداد 54 سے بڑھ کر 254 تک پہنچ گئی جو پاکستانی ایپ اور گیمنگ ایکو سسٹم پر پروگرام کےبڑھتےہوئے اثرات کا عکاس ہیں۔جون تا ستمبر 2023 تک جاری رہنے والا یہ پروگرام دو اہم مراحل پر مشتمل تھا جس میں پہلے ایک تعلیمی مرحلہ اور بعدزاں ایک وسیع سپورٹ مرحلہ شامل تھا۔ پچھلے سال کی کامیابی کی بنیاد پر، پروگرام کے اس ایڈیشن میں سیکھنے کا مزید موزوں تجربہ فراہم کرنے کے لیے نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ کسٹمائزڈ تربیتی سیشنز نے گیمنگ اور ایپ ڈویلپر کلائنٹس کی مختلف مراحل میں منفرد ضروریات کو پورا کیا جو انہیں کاروباری سفر کے دوران درپیش آتی ہیں۔پروگرام کے دوران، شریک اسٹوڈیوز کو گوگل کے ماہرین سے مختلف ڈومینز، بشمول Google Ads، AdMob، اور Play پر سیکھنے کا خصوصی موقع ملا۔ تعلیمی ورکشاپس اور مینٹورنگ سیشنز نے قیمتی معلومات فراہم کیں، جبکہ پوری دنیا سے صنعت کاروں اور ساتھیوں نے ایپ ڈیولپمنٹ سے لے کر ایپس لانچ کرنے تک، اور اپنے ایپ کے کاروبار کو عالمی سطح تک پہنچانے کے لیے ماہرانا اشتراک کیا۔پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے گوگل ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "پاکستان کی ایپ اکنامی کا عروج دنیا کے لیے متاثر کن کہانی ہے۔ 2022 میں پاکستان میں تیار کردہ ایپس کو عالمی سطح پر 4 بلین ڈاؤن لوڈ ملے۔ اس کے علاوہ، 2022 میں، پاکستانی ڈویلپرز کے ڈیزائن کردہ 65 ایپس پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر گیمنگ اور ایپس ورٹیکلز میں ٹاپ 10 چارٹس میں شامل ہوئے۔پاکستانی ڈویلپرز، جو 2018 میں عالمی ڈاؤن لوڈز کے لحاظ سے 27 ویں پوزیشن پر تھے، آج ڈاؤن لوڈز کے لحاظ سے 16 ویں سب سے بڑی ڈویلپر مارکیٹ ہیں، جس سے پاکستان دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ڈیولپر مارکیٹ بن گیئ۔”مائیک زون کے ہیڈ آف مارکیٹنگ احتشام ملک، جو 2022 میں گروتھ لیب پروگرام میں شامل ہوئے، نے بتایا، ”گروتھ لیب پروگرام ایک اہم اقدام ہے جو پاکستانی گیمنگ انڈسٹری کو ترقی کی منازل پر لے جائے گا۔”انہوں نے مزید کہا ”:گروتھ لیب میں سیکھی گئی معلومات ہمارے کاروبار کے لیے بہت مددگار اور متعلقہ ثابت ہوئی۔ ہم پاکستانی ڈویلپرز اور پبلشرز کی مدد کرنے کے لیے گوگل گیمنگ گروتھ لیب پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔”البصیر ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او شعیب علی، جو 2023 ایپس گروتھ لیب کے شریک تھے،انہوں نے کہا، ”گوگل ایپس گروتھ لیب سے حاصل شدہ ٹریننگ اور سپورٹ کے اثرات ہمارے پچھلے دو مہینوں میں کی گئی ریکارڈ ترقی سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اس مختصر دورانیے میں کی گئی ترقی اس سے کہیں زیادہ ہے جو ہم گزشتہ چھ سالوں میں حاصل کی۔ اس کے لیے، ہم پوری گوگل ایپس گروتھ لیب ٹیم کے پختہ عزم کے لیے بے حد شکر گذار ہیں جس نے ہماری کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔”
گوگل ایپس گروتھ لیب کے فارغ التحصیل افراد گوگل ایپ ایکسلریشن پروگرام(GAAP) کے لیے درخواست دے کر گوگل کے ساتھ اپنی شراکت کو بڑھا سکتے ہیں، جہاں وہ گوگل ماہرین سے استفادہ حاصل کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ سابقہ GAAP شرکاء اب ترجیحی گوگل پارٹنرز کا مقام رکھتے ہیں۔