لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبہ پنجاب میں سموگ کا خاتمہ نہ ہوسکا اور لاہور فضائی آلودگی میں آج بھی دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔آج اتوار کے روز لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 ریکارڈ کیا گیا، لاہور کے بعد کراچی بھی سموگ کی لپیٹ میں ہے، شہر قائد میں فضائی آلودگی کی شرح 244 ہوگئی، فضائی ا?لودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، بالائی سندھ میں اسموگ، دھند کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اورگردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔