اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وفاق کی جانب سے آئندہ مالی سال2024-25کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال2024-25کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے جبکہ مالیاتی خسارے کا ہدف 9000 ارب روپے اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف گیارہ ہزار ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال2024-25کے اہم اہداف پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے،وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2024-25کے اہم اہداف پر اصولی اتفاق ہوا ہے تاہم اہداف کو حتمی شکل بجٹ سازی کے موقع پر دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ آج (پیر) سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اغاز ہونے جارہا ہے اور نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشماد اختر بیرون ملک دورے سے واپسی پر اگلے ہفتے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اجلاس کریں گی جس میں آئی ایم ایف ٹیکنیکل ٹیم کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔