اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی،چھ دن میں ملک بھر سے صرف چھ ہزار حج درخواستیں جمع ہوئیں،سرکاری حج اسکیم کے تحت 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی،ذرائع کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے،مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی،واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 تک کارا?مد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی،پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی،سپانسرشپ سکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہونگیں،ریگولر حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔