اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، اس مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے ،اس تناظر میں آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیداروں کے پاکستان کے دورے بھی ہو رہے ہیں ،ترجمان نے کہا کہ اسسٹنٹ سکرٹری برائے آبادی، پناہ گزین، اور ہجرت، جولیٹا والس نوئیس 4-6 دسمبر پاکستان کا دورہ کریں گی ، افغانستان کے بارے میں خصوصی نمائندہ ٹام ویسٹ 7سے 9 دسمبر تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے ،پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہوگا ،یہ دورے امریکہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں، تاہم یہ دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں