اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے گستاخانہ،فحش اور ریاست مخالف مواد رکھنے والی 219ویب سائیٹس کو بلاک کر دیا ،ان ویب سائیٹس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کی سفارش پر بلاک کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری محکموں کی سفارش پر 219ایسی ویب سائیٹس کو بلاک کر دیا ہے جس کے زریعے سے گستاخانہ مواد کی تشہیر سمیت پاکستان مخالف پراپیگنڈہ اور جعلی سکیمیں چلائی جارہی تھی یہ ویب سائیٹس ایف آئی اے، سی ٹی ڈی پنجاب، سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، بینظیر انکم پروگرام اوردیگر اداروں کی سفارش پر بلاک کی گئی ہیں رپورٹس کے مطابق بی آئی ایس پی ، وزارت مذہبی امور، نادرا، پی ٹی ایم ایل، یوفون، جاز، فوجی فانڈیشن۔مرکزی بینک اور ایف آئی اے نے پی ٹی اے کو ای کرنسی پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ فحش نگاری/توہین آمیز ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی سفارش کی تھی اسی طرح ایس ای سی پی نے قرض دینے والی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔اس کے علاوہ، آئی ایس آئی نے جعل سازی اور دیگر بدنیتی پر مبنی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی سفارش کی تھی رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت مذہبی امور کی سفارش پر گستاخانہ مواد کی ویب سائٹس بلاک کیں خود پی ٹی اے نے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹمز اورسرمایہ کاری کمپنی کی جعل سازی کو بھی بلاک کر دیا اسی طرح پی ٹی اے نے عوام کی درخواستوں پر ویب سائٹس بھی بلاک کیا ہے۔