اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) 100ارب ڈالر برآمدات کا ٹارگٹ کیسے حاصل کیا جائے گا،نگران وفاقی وزیر برائے تجارت آج بروز سوموار سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوگا اجلاس میں نگران وفاقی وزیر تجارت برآمدات میں اضافے سمیت جی ایس پی پلس معاہدوں کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ وزارت کے حکام اٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں سمیت پاکستان ،افغانستان اور اذبکستان کے مابین ہونے والے تجارت کے متعلق اگاہ کریں گے۔