کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی پولیس "ڈاکو ” بن گئی کراچی میں پولیس کے نام پر ایک اور واردات سامنے آگئی سادہ لباس افراد نے شہری کو اغوا کے بعد 12 لاکھ بیس ہزار تاوان وصول کیا تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس "ڈاکو ” بن گئی کراچی میں پولیس کے نام پر ایک اور واردات سامنے آگئی سادہ لباس افراد نے شہری کو اغوا کے بعد 12 لاکھ بیس ہزار تاوان وصول کیا زرائع کے مطابق واقعہ 16 اکتوبر کی رات محمود آباد اشرف کالونی میں پیش آیا،متاثرہ شہری کے مطابق 8 سے 10 سادہ لباس مسلح افراد میرے گھر میں داخل ہوئے۔میں نے پوچھا آپ لوگ کون ہوں ملزمان نے پہلے پولیس اہلکار ظاہر کیا پھر مختلف حساس اداروں کے نام سے اپنا تعروف کرتے رہے،متاثرہ شہری کے مطابق سادہ لباس افراد نے میرے گھر کی تلاشی لی کچھ نہ ملا تو میری گاڑی میں سوار ہو کر مجھے میرے آفس لے گئے ،میرے آفس کی تلاشی لیتے رہے اور رقم کا تقاضہ کرتے رہے ،آفس سے بھی کچھ نہ ملا تو شاہراہ فیصل پر گھماتے رہے،متاثرہ شہری کے مطابق سادہ لباس افراد نے میرے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے آن لائن ٹرانسفر کئے اور دو لاکھ بیس ہزار نقدی لیکر چھوڑ دیا،متاثرہ شہری کے مطابق سادہ لباس افراد نے مجھے رقم لینے کے بعد شاہراہ فیصل ایف ٹی پی پل کے پاس چھوڑا اور فرار ہوگئے ،ملزمان نے واردات میں پولیس موبائل کا بھی استعمال کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ پولیس نے دس روز بعد تھانے کے مسلسل چکر لگانے کے بعد درج کیا ،متاثرہ شہری کے مطابق واقعہ کا مقدمہ محمود آباد میں تھانے میں یاسر نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے باوجود شہری کو اغوا کرنے والی مبینہ پولیس پارٹی پکڑی نہیں جاسکی۔۔