اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کوئی بھی سیاسی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی ،آئندہ بھی اتحادی حکومت بنائی جائے گی ، ملک کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے، نظام میں اصلاحات کوئی ایک جماعت یا اتحادی حکومت نہیں کرسکتی، الیکشن میں التواءکیا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وائس آف امریکہ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف خاموشی چھوڑیں اور عوام کو اپنی سوچ بتائیں،نواز شریف بتائیں کہ وہ ملک و سیاست کو کس سمت لے کہ جانا چاہتے ہیں،نواز شریف پر دیگر سیاستدانوں سے زیادہ ذمہداری ہے کہ قوم کو اعتماد دیں ،نواز شریف کے لاڈا ہونے کا تاثر الیکشن کو متنازعہ بنائے گا،مسلم لیگ ن کے پسندیدہ ہونے کے تاثر کو ختم کیا جانا چاہئے ،مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ سے ہٹ گئی ،ووٹ کو عزت دو کی بجائے اقتدار کی سیاست کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ سیاست سے اتفاق نہیں کرسکتا ،جماعت کی پالیسیوں سے اختلاف کے باعث الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا،انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ خرابی سے خود کو دور رکھنا چاہتا ہوں،نواز شریف سے اپنی سوچ کا اظہار کرتا رہا ہوں، مریم نواز سے کوئی ناراضگی یا اختلاف نہیں ہے ، اقتدار کے حصول کی سیاست سے ملکی مسائل میں اضافی کرے گی ،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نظرے کی نہیں بلاقتدار کی سیاست کررہی ہیں،انتخابات میں تاخیر ملک کے مفاد میں نہیں، الیکشن میں التواءہوا تو ملک کے لئے بہت نقصان دہ ہوگا،سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے التواءکی حمایت نہیں کرنی چاہئے،فوج، عدلیہ اور سیاست دان الیکشن سے قبل راستے کا تعین کریں،مستقبل کے راستے کے تعین کے بغیر الیکشن کے بعد بھی استحکام نہیں آئے گا،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے، نظام میں اصلاحات کوئی ایک جماعت یا اتحادی حکومت نہیں کرسکتی، فوج، عدلیہ اور سیاست دانوں کو مل کر ملک کی حکمت عملی طے کرنا ہوگی ،تمام سیاسی جماعتیں ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ، سیاسی استحکام کے لئے ضروری ہوگا کہ انتخابات کی شفافیت پر سوال نہ اٹھیں، عام انتخابات میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی،انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت اتحادی حکومت ہوگی،عمران خان کو زبردستی نااہل کیا تو منفی نتائج ہوں گے،سابق وزیراعظم کو حقائق اور قانون کی بنیاد پر سزا دی جانی چاہئے،عدالتوں سے زبردستی فیصلے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے،نواز شریف کی نااہلی ختم کرکے تلافی کی جائے،فیض آباد کمیشن سے کہا ہر فیصلے کی ذمہ داری قبول کرتا ہو۔