اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کے رفقاءکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ،نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت شہزاد اکبر، ضیا المصطفی زلفی بخاری اور فرحت شہزادی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔نیب نے ملزمان کو کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر وارنٹ گرفتاری کئے ہیں۔نیب نے آئی پنجاب کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کیلئے ہدایت کر دی۔ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت پیش کیا جائے۔