کراچی (نمائندہ خصوصی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری سولہویں عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز ”اردو مزاح کی پڑھنت” پرسیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو مزاح کے نامور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی پطرس بخاری ابن انشا اور پنڈت رتن ناتھ سرشار کے شاہکار مزاح سے مختلف اقتباس کی پڑھنت کی گئی۔پڑھنت کو ضیاءمحی الدین سے منسوب کیا تھا، جس میں فواد خان، میثم نقوی اور کرن صدیقی نے پڑھنت کی، سید نصرت علی دلاورفگار ، سیدمحمد جعفری خمار بارہ بنکوی اور منیر نیازی کے اشعار تمام شعراءکرام کے مخصوص انداز میں پڑھ کر حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔ اجلاس میں نظامت کے فرائض نعمان خان انجام دیے۔