کراچی (نمائندہ خصوصی ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ ”سولہویں عالمی اردو کانفرنس2023“ کے تیسرے روز پاکستان کے معروف لکھاری خواجہ معین الدین کی لکھی گئی شہرہِ آفاق تحریر ”تعلیم بالغان“ کو نئے انداز کے ساتھ پیش کیاگیا۔ تھیٹر کے ہدایت کار فرحان عالم صدیقی تھے جبکہ کاسٹ میں اویس، فرحان رحیم، اجنیش دوڈیجا، علی رضا، شہریار ،عاصم و دیگر شامل تھے، ڈرامہ مدرسے میں ترتیب دیاگیا ہے، جبکہ ڈرامے میں طنز کے ذریعے بالغوں کی تعلیم کو مزاحیہ انداز میں پیش کیاگیا ہے، یہ تخلیقی صلاحیت محمد علی جناح کے تین کلیدی اصولوں کی کھوج کرتی ہے، انہیں جدید معاشرتی حرکات کے ساتھ اس کی پائیدار مطابقت اور وقت کے ساتھ مزاحیہ بصیرت کے ساتھ جوڑتے ہوئے تعلیم بالغان پاکستانی ڈرامہ تاریخ کا ایک قابل قدر ٹکڑا بنا رہا ہے جو آج بھی سامعین کے ساتھ گونج رہا ہے۔تعلیم بالغان میں شائقین نے بھرپور انداز میں شرکت کی جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈرامے کے دوران فنکاروں کی زبردست پرفارمنس پرشائقین قہقہے لگاتے رہے۔