نوشہرہ (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویزخٹک نے پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات پر ردعمل میں کہا ہے کہ پارٹی انتخاب اس طرح نہیں ہوتے، 2012ءمیں ٹھیک پارٹی انتخاب ہوئے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کیسا الیکشن ہے جہاں ووٹر ہے اور نہ کسی کو موقع دیا گیا، لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکا گیا،اس طرح ڈکٹیشن ہو تو پھر کہاں جمہوریت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا دو تین الیکشن پہلے بھی اسی طرح جعلی کاغذوں پر ہوئے، جعلی ریکارڈ بنا کر جعلی الیکشن کرائے گئے، سمجھ نہیں آ رہی ، پی ٹی آئی کے لوگ کہاں گئے؟ بیرسٹر گوہر خان کو ہم نے ڈیڑھ سال پہلے پارٹی میں شامل کرایا ، انہیں آنکھیں بند کرکے منتخب کیا گیا، پتہ نہیں چلا ، کیسا الیکشن تھا۔