لندن (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے پی ٹی آئی ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی کوئی حیثیت نہیں اصل چیئرمین پارٹی قائد ہی ہیں۔ جلد پاکستان جا کر کیسز کا سامنا کروں گا۔زلفی بخاری نے کہا ہم نے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑا کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔مخصوص حالات میں انتخابات ہوئے تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔صوبائی اور وفاقی نگران حکومت غیر آئینی ہیں لگتا ہے جب تک پی ٹی آئی ختم ہونے کا یقین نہیں ہو جاتا الیکشن نہیں ہونے دیا جائے گا۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی آج بھی ایک ہی صفحے پر ہیں پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر رکھ کر سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئےگا۔