کوئٹہ (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو کہتا ہوں انتظامیہ کی مدد کی بجائے نظریے پر الیکشن لڑ یں ، ووٹ کی بے عزتی نہ کریں ووٹ کو عزت دیں ،ہم بلوچستان کی آواز بنیں گئے اور یہاں کے مسائل حل کرینگے ، آٹھ فروری کو انتخابات ہیں جیت کر بلوچستان میں حکومت بنائینگے ، کوئٹہ میں یوم تاسیس کاجلسہ کامیاب بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ہماری محنت اور جدوجہد عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جاری رہے گی ،بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے ،دہشتگردی کا شکار علاقوں میں ترقی لے کر آئینگے ،آصف علی زرداری نے اٹھارہویں ترمیم سے بلوچستان کو حقوق دلوائے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آٹھ فروری کو پیپلز پارٹی ہی بلوچستان میں جیتے گی اور یہاں حکومت بنائے گی جیت کر بلوچستان کے تمام مسائل حل کرینگے ہماری پارٹی کاکوئی سیاسی مخالف نہیں ہمارا مخالف بے روزگاری ، غربت اور عوام کے مسائل ہیں جن کے حل کیلئے محنت اور جدوجہد جاری رہے گی صدر آصف علی زرداری نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو حقوق دلوائے پیپلز پارٹی اور یہاں کے عوام کا دیرینہ تعلق ہے پوری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل حل کریں نوجوانوں کو روزگار دلوائیں بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے سی پیک کی اونر شپ بلوچستان کے عوام کے پاس ہے میں کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کو کامیاب بنانے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جو بھی پچ ہو پیپلز پارٹی ہر طرح کی پچ پر پر کھیلنا جانتی ہے ہمیں معلوم ہے کہ کس طرح کے حالات میں کس طرح کھیلا جاتا ہے ہمیں لیول پلیئنگ نہیں ملی مگر ہم آٹھ فروری کو سب کو سرپراز دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن سے پہلے کچھ لوگ کہتے ہیں یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی حکومت آئے گی ان لوگوں کو بھی پیپلز پارٹی اور جیالے سرپراز دینگے ووٹ سے بہترین جواب دینگے ہم سمجھتے ہیں کہ طاقت کا سرچشمہ صرف پاکستان کے عوام ہیں اور عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ہمارے کارکن ہی ہماری پارٹی کا بہترین اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کسانوں کو ان کے حقوق دلوائینگے کسان خوشحال ہوگا تو صوبہ ترقی کرے گا صوبہ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہتا ہوں مسائل کا حل اتنا مشکل نہیں ہے اس وقت پاکستان میں نئی سیاست لانے کا وقت ہے پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو مکمل اختیارات کی منتقلی کرینگے اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو یہاں کے عوام کے مسائل کا پتہ نہیں اٹھارہویں ترمیم کے بعد 17وزارتوں کے کام صوبوں نے کرنے ہیں سیاسی جماعتیں ڈلیور کرکے ہی اپنا اسپیس کم کرسکتی ہیں صرف پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو پورے مل کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے اور عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے پیپلز پارٹی کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ منفی سیاست کی بجائے مثبت سیاست کو فروغ دیا جائے ملک سے نفرت اور الزامات کی سیاست کا وقت آگیا ہے ۔ پیپلز پارٹی سب کیلئے شفاف انتخابات اور لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتی ہے۔ہر سیاسی جماعت کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ الیکشن جیتے، رائیونڈ کی طرف کسی نہ کسی طریقے سے ہوا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ بادشاہوں کی طرح دربار میں حاضری لگواو¿ اس سے ہوا بنتی ہے عوام ہوا بناتے ہیں، عوام ہی فیصلہ کرتے ہیں ، عوام کا فیصلہ سب کو ماننا پڑے گا ، حکومت آنے کا تاثر دینے والوں کو عوام بھرپور جواب دے گی، بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ فلاں کھلاڑی یا فلاں بندہ میرا مخالف ہے تو یہ غلط بات ہو گی۔