اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط پر سپریم کورٹ کا اعلامیہ سامنے آ گیا جسمیں کہا گیا ہے کہ یکم دسمبر کو سات صفحات کی درخواست 77 صفحات موصول ہوئی۔ دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی۔ لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجھوتہ کے کورئیئر کی تھی۔دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔ اس جماعت کی اچھی نمائندگی وکلاءکرتے رہے ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا کہ پچھلے دنوں سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاءفوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کس میڈیا کو جاری کیا گیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے۔چیف جسٹس فائز کسی کو نہ دباو میں لایا جا سکتا ہے نہ کسی کی حمایت کرینگے۔ چیف جسٹس فائزعیسی اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہیں گے۔سربراہ پی ٹی آئی نے 30 نومبر کو عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان سے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم، اغوا و گمشدگیوں کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔