راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے،پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر خصوصی انتظامات کے تحت غیر قانونی افغان باشندوں کو واپسی کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری،حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔ یکم دسمبر 2023 کو جانے والے 3776 افغان شہریوں میں 1232 مرد، 1178 خواتین اور 1366 بچے شامل تھے۔یکم دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 402,312 تک پہنچ چکی ہے۔121 گاڑیوں میں گذشتہ روز 612 افغان خاندان واپس گئے۔