اسلام آبا د(آن لائن)عام انتخابات کو ملتوی کرنے سے متعلق تیسری دارخوست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی گئی ،،دارخوست کوہلو کی شہری شاکر خان کی جانب سے ایڈووکیٹ عزیزالدین کاکاخیل نے دائر کی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کوہلو میں امن وامان کی صورتحال ایف سی دیکھ رہی تھی جوکہ اب باڈرز پر چلی گئی،فروری2023کے بلدیاتی انتخابات میں بھی دہشتگری کے باعث انتخاب ملتوی کرنا پڑا،ایف سی بلڈنگ میں دہشت گرد داخل ہوئے اور حملے کی ویڈیوز بناتے رہے ہیں،لیویز دہشتگردوں کی آزادنہ حرکت کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،تحصیل کھان میں دہشت گردوں انتخابی عمل سے روکنے کے لئے پمفلٹ تقسیم کئے تھے،فروری میں بیشتر اضلاع اور ڈویژنز شدید برفباری کی لپیٹ میں ہوں گے،ووٹرز کو یکسان مواقع فراہم کرنا چیف الیکشن کمشنرکی ذمہ داری ہے،سکیورٹی اور موسمیاتی حالات کے مطابق عام انتخابات کسی بھی موزوں وقت تک کےلئے ملتوی کردئیے جائیں۔