اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ/اسلام آباد میںفواد چوہدری کے خلاف تھانہ آب پارہ میں درج فراڈ کے مقدمے کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ راواعجاز احمد نے کی،فواد چوہدری کی سنٹرل جیل اڈیالہ سے وڈیو لنک کے ذریعے عدالتی حاضری لگوائی گئی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی،فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری اور قمر عنایت راجہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فواد چوہدری کی بیوی حبا چوہدری کے ساتھ کمرہ عدالت میں وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کرائی گئی، فواد چوہدری کے طبی معائنے کی درخواست کی عدالتی کارروائی بھی زیر غور آئی اور فواد چوہدری کے طبی معائنے سے متعلق سںنٹرل جیل اڈیالہ حکام اور پراسکیوشن کی جانب سے رپورٹ جمع نا کروائی جا سکی،تفتیشی افسر کی طبی معائنے سے متعلق سوموار تک مہلت کی درخواست کی گئی جس پرعدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے 4 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔