کراچی( کرائم رپورٹر )ایس ایس پی ضلع کیماڑی کا انفارمل انسپیکشن کے حوالے سے تھانہ سعید آباد کا سرپرائز وزٹ کیاایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ نے تھانہ کی سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، کوت، مالخانہ، ڈیوٹی آفیسر روم، آئی ٹی ورک کا بغور جائزہ لیا۔ایس ایس پی کیماڑی نے ھیڈ محرر روم میں ریکارڈ / رجسٹرز کو بھی چیک کیا اور ریکارڈ کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہیڈ محرر تھانہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ایس ایس پی کیماڑی نے تھانہ اور واش رومز میں صفائی کی ابتر صورتحال اور تھانہ میں موجود لاوارث / abandoned موٹرسائیکلوں کا ریکارڈ اپڈیٹ نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ایس ایس پی کیماڑی نے ایس ایچ او ہیڈ محرر تھانہ کو شوکاز نوٹس کے اجراء اور ہیڈ محرر کی سروس میں دو سال کی کٹوتی کے احکامات جاری کئے۔ نیز صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کو درست کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا بصورت دیگر ایس ایچ او اور ہیڈ محرر تھانہ کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائے جانے کا انتباہ جاری کیا گیا۔ایس ایس پی کیماڑی نے ڈیوٹی آفیسر، روزنامچہ محرر، آئی ٹی آپریٹر سے انکی ذمہ داریوں کے حوالے سے دریافت کیا اور تھانہ آنے والے شھریوں سے بہترین رویہ رکھنے سمیت انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تلقین کی۔ایس ایس پی کیماڑی نے ریکارڈ کو PSRMS سافٹ وئیر پر اپڈیٹ کرنے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی کیماڑی نے تھانہ کو فراہم کردہ بجٹ سے گاڑیوں کی مینٹیننس، وائرلیس روم، رجسٹرز کی درستگی کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔