فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر27 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں چائے کی درآمدات پر244.23 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر192.78 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، اکتوبرمیں چائے کی درآمدات کاحجم 60.17 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 58.11 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 53.67 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات پر495.36 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔