اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے تحریک انصاف کے سربراہ سے اڈیالہ جیل میں کسی اہم شخصیت نے ملاقات نہیں کی،چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف ان کی فیملی کے افراد ،وکلاء اور ڈاکٹر ملتے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چےئرمین عمران خان جب سے اڈیالہ میں قید ہیں کسی حکومتی یا اور اہم شخصیت نے کوئی ملاقات نہیں کی،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں اور ٹویٹس حقائق کے منافی ہیں۔