کراچی(نمائندہ خصوصی)نشنل بینک آف پاکستان نے مقدس فریضہ حج 2024 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا۔ درخواستیں این بی پی کی تمام برانچوں پر نومبر 27 سے دسمبر 12، 2023 تک وصول کی جائینگی۔ لانگ حج پیکج میں ریگولر حج 38 تا 42 دن بشمول مدینہ 8 دن قیام کے لیے جنوبی ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر) 1،065،000 روپے فی کس، شمالی ریجن (دیگرشہر) 1،075،000 روپے فی کس جبکہ اسپانسر شپ حج اسکیم جنوبی ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر) 3،765 ڈالر فی کس، شمالی ریجن (دیگرشہر) 3،800 ڈالر فی کس مقرر کی گئی ہے۔شارٹ حج پیکج برائے 20 تا 25 دن بشمول 3 تا 5 دن مدینہ میں قیام
ریگولر جنوبی ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر) 1،140،000 روپے فی کس، شمالی ریجن (دیگرشہر) 1،150،000 روپے فی کس ہے اور اسپانسر شپ حج اسکیم جنوبی ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر) 4،015 ڈالر فی کس، شمالی ریجن (دیگرشہر) 4،050 ڈالر فی کس مقرر کی گئی ہے،