کراچی( نمائندہ خصوصی)معروف ہوٹل بزنس مالک آواری اور ان کے خاندان کو ای میل کے ذریعے دھمکیاں موصول ہوئیں ، جس میں ڈیجیٹل کرنسی میں رقم طلب کی گئی ہے،تاہم ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہے۔نامعلوم افراد نے ای میل کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام میں ڈیجیٹل اور غیر ملکی کرنسی میں رقم طلب کی ہے، آواری گروپ سے نامعلوم افراد نے بذیعہ ای میل دو سو بٹ کوائن طلب کیے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں ڈنشا آواری اور ان کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیںگزشتہ روز ملک بھر کے اخبارات میں خبروں اور اشتہارات کی اشاعت کے بعد حساس اداروں نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے