کراچی(نمائندہ خصوصی) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم جاری ہے کمشنر نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ یقینی بنا ئیں کہ سرکاری نرخ سختی سے نا فذ ہوں تفصیلات کے مطابق جمعرات کو102 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 6 لاکھ 29 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا.تمام اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائی کی جن کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں گوشت کریانہ دودھ سبزی فروٹس اور پولٹری والوں سمیت مختلف گراں فروش شامل ہیں۔ تمام اضلاع کی جانب سے کمشنر کراچی کو پیش کی جانے والی رپورٹس کے مطابق ضلع جنوبی میں 21ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایک لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ ضلع شرقی میں 6گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں ایک لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا گیا، ضلع غربی میں 14گراں فروشوں پر 55ہز ار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع وسطی میں 8گراں فروشوں پر ایک لاکھ 60ہزار روپے ء جرمانہ عاید کیا گیا ضلع ملیر میں 37گراں فروشوں پر 65 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا، ضلع کورنگی میں 7گراں فروشوں پر 75 ہزار روپے جبکہ ضلع کیماڑی میں ۹چالان کئے گئے جن پر 46 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا