کراچی(نمائندہ خصوصی) سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کی سولجر بازار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتارکر لیا گرفتار ملزمان میں رضوان علی اور منیر شامل ہیں ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول برآمد کر لیے سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کی 15 روز میں تیسری بڑی کارروائی ہے، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی، ایس آئی یو میں بھی مقدمات درج ہیں، زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف کیسوں میں گرفتار ہوکرجیل جاچکے ہیں، چوھدری صفدرکے مطابق دوران تفتیش ڈیفنس گلشن فیروزآباد سرجانی میں وارداتوں سمیت ،عزیز آباد جوہرآباد اجمیر نگری میں بھی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے سرسید گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل پر بھی متعدد وارداتیں کی ہیں پولیس نی کہا ہے کہ جن شہریوں سے پیسے چھینے ان سے اپیل ہے اپنے تھانوں سے رابطہ کریں، انچارج سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ رقم چھیننے میں ملوث گرفتار ملزمان کو شناخت کریں، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے روانہ کر دیا ہے ، ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے