لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے بری ہونے پرردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے شکر الحمد للہ ۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ جب انسان ظلم سہنے کے باوجود اپنے معاملات اللّہ تعالیٰ کے سپرد کر دیتا ہے تو وہ پوری دنیا کے سامنے انسان کو کس طرح سرخرو کرتا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ اس کی ایک مثال ہے ! شکر الحمداللہ !