اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چئیر مین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں پراسکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی جبکہ چئیر مین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ سماعت کے دوران خاتون جج دھمکی کیس میںپراسیکیوشن نے دلائل مکمل کرلئے۔ قبل ازیں چئیر مین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے۔ واضع رہے خاتون جج دھمکی کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست بریت دائر کی گئی تھی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔