راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی۔ القادرٹرسٹ، 190 ملین پاونڈ اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ درخواستوں پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ عدالت نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاونڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں بھی 6 دسمبر تک توسیع کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی وکلاءٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔