اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ، ایف بی آرکے مطابق صنعتکاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے، ایف بی آر کے مطابق ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبر کی تصدیق کی جا رہی ہے، بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جارہی ہے،زرائع کے مطابق پرال اور نادرا کا ڈیٹا اکھٹا کر کے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔ امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ٹیکس نیٹ میں ہانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی ایف بی آر ٹیکس حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال کے ڈیٹا پر طویل نشست کی۔