اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور ترکیہ کی اسپیشل نیول فورسز کے مابین مشترکہ مشق "ایلدز-2023” استنبول میں اختتام پذیر، 10 روزہ مشق مختلف نوعیت کے روائتی اور غیر روائتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز پرمشتمل تھی، پاکستان اور ترکیہ کی اسپیشل نیول فورسز کے مابین مشترکہ مشق "ایلدز-2023” استنبول میں اختتام پذیر ہوگئیں، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 10 دن تک جاری رہنے والی یہ مشق مختلف نوعیت کے روائتی اور غیر روائتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز پرمشتمل تھی، دو طرفہ مشق "ایلدز-2023” کے دوران انسداد دہشت گردی، مغویوں کی بازیابی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی مشق کی گئی، ترجمان کے مطابق مشق "ایلدز” پاکستانی اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے، مشترکہ مشق "ایلدز”سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔